سراج الحق

حکومت اگر عوام کو ریلیف نہیں پہنچا سکتی تو گھر چلی جائے۔ سراج الحق

پشاور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت اگر عوام کو ریلیف نہیں پہنچا سکتی تو گھر چلی جائے تاکہ ملک و قوم مزید تباہی اور بربادی سے بچ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نعرے ٹیپو سلطان کے لگاتے ہیں اور کام میر جعفر والے کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت نے قائداعظم کے قائم کردہ سٹیٹ بنک کو شرمناک معاہدہ کے تحت آئی ایم ایف کو فروخت کر دیا ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بغیر لڑے پہلے کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا، اب ملکی معیشت عالمی مالیاتی اداروں کو سونپ دی۔ سٹیٹ بنک کو خودمختار بناکر حکومت نے گورنر سٹیٹ بنک کو مالیاتی وائسرائے کا درجہ دے دیا۔ معاہدے کا پورا مسودہ آئی ایم ایف نے تیار کیا، نئے ایکٹ کی روشنی میں سٹیٹ بنک کا گورنر پارلیمنٹ، وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو جواب دہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے