امیر جماعت اسلامی

حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔ امیرجماعت اسلامی

لاہور (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے فضول باتیں اچھال رہی ہے۔ جبکہ براڈ شیٹ کیمشن کا مقصد بھی یہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ کی تحقیقات کے لئے لارجر کمیشن تشکیل دیا جائے۔ رپورٹ حکومت کی جانب سے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ جب تک ملکی خزانے سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی اور ملزمان کو جیل نہیں بھیجا جاتا ایسی رپورٹوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ رپورٹ میں 29 ملین ڈالرکی مشکوک ادائیگی کا ذکر نہیں۔ کمیشن کی رپورٹ میں 5 ہزارپونڈ روزانہ جرمانےکی بات بھی گول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت لارجر کمیشن تشکیل دے جو میرٹ پر تحقیقات کر کےحقائق منظر عام پر لائے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے