جہانگیر ترین

حکمرانوں کو چاہیے عوام کو مزید ذلیل ہونے سے بچائیں، جہانگیرترین بھی عمران خان کیخلاف بول پڑے

لاہور (پاک صحافت) جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے ذلیل ہورہی ہے جبکہ عام شہری کا دو وقت کا کھانا بھی میسر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے باغی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عوام آج جتنی تکلیف میں ہے پہلے نہیں تھی۔ حکمرانوں کو چاہیے عوام کو مزید ذلیل ہونے سے بچائیں جبکہ ملک میں معیشت کے بہت مسائل ہیں موجودہ حکمران ان کو سنبھالیں اور ملک مسائل میں گھرا ہوا ہے دعا ہے کہ ان سے نکل جائے۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت تین سال میں مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی ہے اور اس سے عوام سخت پریشان ہیں۔ مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے۔ اگر بروقت برآمدات کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی اور گندم سمیت دیگر مسائل پیدا ہی نہ ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

راجہ پرویز اشرف

وفاق کو مضبوط کرنے کی سیاست سب کی ضرورت ہے۔ راجا پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وفاق کو مضبوط کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے