نیر بخاری

حکمران شہریوں کے لیے ’مہنگائی بمبار‘ بن چکے، رہنما پیپلز پارٹی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری نیرحسین بخاری نے  ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران شہریوں کے لیے ’مہنگائی بمبار‘ بن چکے ہیں۔ نیربخاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننے سے مہنگائی میں مزید اذیت ناک اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے ایل پی جی قیمتوں میں اضافے پر بیان میں کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ بجٹ سے قبل منی بجٹ ہے، حکمران خاندان اور مالیاتی مافیا کے لیے ریلیف اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ نا منظور، مہنگائی پر نیند نہ آنے کے دعویدار وزیراعظم کے دستخطوں سے مہنگائی کاطوفان لایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ نیر حسین بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہاکہ گھریلو استعمال کی گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ’نئے پاکستان‘ میں ہی ممکن ہے، ریاست مدینہ کے دعویداروں کا ہر دن عوام الناس پر بھاری ثابت ہوتا ہے۔ روزمرہ استعمال کی چیزیں پہلے ہی لوگوں کی دسترس سے باہر کردی گئی ہیں، لوگوں کو اذیتیں دینے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے