شہبازشریف

حنیف عباسی کو شکست دلوانے کیلئے ثاقب نثار شیخ رشید کے الیکشن ایجنٹ بن کر حلقے میں گئے۔ وزیراعظم

راولپنڈی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کو شکست دلوانے کیلئے ثاقب نثار شیخ رشید کے الیکشن ایجنٹ بن کر ان کے حلقے میں چلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی ٹرانسپلانٹیشن ہسپتال کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے میدان میں سیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، ہم نے یہ کہا تھا پاکستان میں ایک سنٹر بنائیں گے، پی کے ایل آئی اسی سوچ کے نتیجے میں بنا، آج بڑی مشکل سے پی کے ایل آئی کو پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گلگت، بلتستان اور کشمیر کیلئے پی کے ایل آئی میں مفت پیوندکاری کا اہتمام کیا گیا تھا، خدارا ہمیں عوامی خدمت کے میدان میں سیاست کو شجر ممنوعہ قرار دینا چاہیے۔ حنیف عباسی کو شکست دلوانے کیلئے ثاقب نثار شیخ رشید کے الیکشن ایجنٹ بن کر ان کے حلقے میں چلے گئے، ثاقب نثار پی کے ایل آئی میں اپنے بھائی کو لگوانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کو عدالت میں بلاکر ان کی بے عزتی کی جاتی تھی، جن لوگوں نے عوام کی خدمت کی، نیازی، نیب کے گٹھ جوڑ نے ان کو جیلوں میں پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے