حمزہ شہباز کی حلقے میں آمد، ن لیگی کارکنوں نے نوٹ نچھاور کیے

(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی انتخابی مہم کے دوران حلقے میں آمد پر کارکنوں کی جانب سے کرنسی نوٹ نچھاور کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز کی انتخابی مہم کے دوران بھاٹی گیٹ پر مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر گھڑ ڈانس اور ڈھول کی تھاپ پر کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے 1000، 100 اور 10 روپے والے نوٹ بھی فضاء میں اچھالے جبکہ حمزہ شہباز کے پرنسپل سیکریٹری کبیر تاج نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے کیے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز بھاٹی گیٹ میں این اے 118 میں کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا اور کارکنان سے خطاب بھی کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے جلسہ کے لیے تعریفی بینرز اور لائٹوں کا بھی انتظام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے