مرتضی وہاب

حافظ نعیم الرحمٰن سے لاکھ اختلافات ہوں مگر وہ میرے لیے قابلِ احترام ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سے لاکھ اختلافات ہوں مگر وہ میرے لیے قابلِ احترام ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو ہونا تھا وہ ہوگیا، شیروانی 4 سال بعد آجائے گی، حافظ نعیم صاحب رواداری کو فروغ دیں، ان کے لوگ کھالیں جمع کر رہے تھے، میں کھالوں میں تو مدد نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یئر کراچی نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کچرے پر کھڑے ہو کر تصویر بنوائی اور  جب کچرا اٹھ گیا تو کوئی تصویر نہیں بنائی، جو تصویر انہوں نے ٹوئٹ کی اس میں کارکنان نے سالڈ ویسٹ کی جیکٹ پہنی تھی، پہلے دو دن وہ کہتے رہے کام نہیں ہوا، تیسرے دن کہا کہ ہم نے آلائشوں کا آپریشن مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ آلائشیں اٹھانے کے بعد چونا بھی ڈالا گیا اور اسپرے بھی ہوا ہے، یہ چیلنج مکمل کر لیا ہے، اگلا چیلنج بارشوں کا ہے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میں اب تک واٹر بورڈ کا چیئرمین نہیں بنا ہوں، فائل اب تک گورنر کے پاس ہے، عید سے پہلے تک گورنر صاحب نے فائل پر دستخط نہیں کیے تھے، شہر میں پانی کا بحران تو موجود ہے مگر ہم مینج کر سکتے ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ جتنا نقصان کرنا تھا کر لیا مزید نہ کریں، اگر آپ مدد نہیں کر سکتے تو نقصان نہ پہنچائیں، شہر میں بیریئرز لگا کر شہر کا حلیہ بگاڑا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے