جیل ٹرائل کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل مسترد، تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراضات عائد کیے گئے، درخواست گزار کے وکیل کے دلائل پر آفس کو پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ جوڈیشل سائیڈ پر کیا جائے گا

واضح رہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

آزادکشمیر

آزاد کشمیر؛ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان

مظفرآباد (پاک صحافت) جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے