رانا ثناءاللہ

جیل بھرو تحریک کا آغاز تم کرو انجام تک ہم پہنچائیں گے۔ رانا ثناءاللہ

راولپنڈی (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا تم آغاز تو کرو اسے انجام تک ہم پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرانی ٹولہ پچھلے 7 ماہ سے جدوجہد کررہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کوشش کررہی ہے پاکستان بحرانوں سے نکلے اور جب بھی وقت آیا مسلم لیگ (ن) اور نوازشریف نے ملک کو بحرانوں سے نکالا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید کہتا ہے کہ ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے، میں کہتا ہوں یہ دیکھو مسلم لیگ (ن) کے ورکرز سے پنڈال بھرا ہوا ہے، یہ سارے الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں اور انشاءاللہ اس مرتبہ راولپنڈی کی دونوں سیٹوں سے شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کو بھی ہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں 90 روز میں الیکشن ہونے کا ذکر ہے لیکن وہاں یہ بھی لکھا ہے کہ پاکستان میں الیکشن نگران حکومت کروائے گی تاکہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں، اگر 2 اسمبلیوں کے الیکشن آج اور 3 اسمبلیوں کے 3 ماہ بعد ہوں گے تو سارا سال الیکشن ہوتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم نے آزادکشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس کل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے