مریم اورنگزیب

جیل بھرو تحریک چلانا بزدلوں کا کام نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک چلانا بزدلوں کا کام نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کی آنکھیں دو دن جیل میں رہ کر بھر آئیں وہ ڈرپوک لوگ جیل بھرو تحریک کیسے چلائیں گے۔ جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے قیادت گرفتاریاں دیتی ہے، عمران خان تو ٹانگ کا بہانہ بنا کر بکتر بند گھر میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما عدالتوں سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں واپس لیں پھر جیل بھرو تحریک کی باتیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دور ملک کی تاریخ کا بدترین دور تھا، ان کے دور میں ملک کی سیاسی قیادت اور صحافیوں کو کئی کئی ماہ تک جیل میں بند رکھا گیا، راثناءاللہ کو جیل میں ادویات تک فراہم نہیں کی جاتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے