جی ایچ کیو

جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ راجہ بشارت سمیت 15 پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف درج

راولپنڈی (پاک صحافت) جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ راجہ بشارت سمیت 15 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے تھانہ آر اے بازار میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا۔ نامزد ملزمان نے گزشتہ روز جی ایچ کیو گیٹ نمبر ایک پر حملہ کیا توڑ پھوڑ کی۔

متن کے مطابق نامزد ملزمان پیٹرول بموں سے لیس تھے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، ملزمان نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کی قیادت میں جی ایچ کیو بلڈنگ کے شیشے توڑے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت 9 دفعات لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے