جہانگیر ترین

جہانگیرترین گروپ نے حکومت کو بڑی دھمکی دے دی

لاہور (پاک صحافت) جہانگیرترین گروپ نے حکومت کو اب تک کی سب سے بڑی دھمکی دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر جہانگیرترین کو گرفتار کیا گیا تو وفاق اور پنجاب میں حکومت کا تختہ الٹ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کی گرفتاری کی خبروں کی گردش کے بعد حامی ارکان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جبکہ جلد ہی اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے جہانگیر ترین کے حامی ارکان نے کہا ہے کہ اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو وفاق اور پنجاب میں بجٹ پر تعاون کی پیشکش پر نظر ثانی کریں گے۔

جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر ہمیں یقین ہے۔ اس کے باوجود اگر کسی شخص کی تسکین کے لیے گرفتاری عمل میں آئی تو گروپ اپنا لائحہ عمل تشکیل دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے