عظمی بخاری

جہانگیر ترین گروپ کو این آر او مل گیا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعظم عمران خا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین  گروپ کو این آر او مل گیا ہے۔  عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بزدار صاحب اتنے دن وزیر اعلیٰ نہیں رہے جتنےدن انہیں جیل میں رہنا ہے، یہ تمام کوششیں کر کے دیکھ چکے اس کے باوجود کچھ بھی ثابت نہیں کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے نے وزیراعظم ہاؤس، زلفی بخاری، غلام سرور کےگھروں پر چھاپے مارے؟ آج تک جو تحقیقات ہو رہی ہیں اس میں کس کو گرفتار کیا گیا؟ جبکہ دوسری جانب  ایم پی اے میاں نوید صاحب کو عدالت سے حراست میں لے لیا گیا، میاں نوید بھی سیاسی انتقام بھگتنے والے ایم پی ایز میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ زلفی بخاری کی بہن کے نام کی پراپرٹی بھی سامنے آئی ہے، غلام سرور نے پی آئی اے کی بھی تباہی کردی، وقت آنے پر سب کیسز کھلیں گے۔ شہزاد اکبر نےاداروں کو اپنی مرضی سے استعمال کیا، سلمان شاہ اس پورے رنگ روڈ پراجیکٹ کو دیکھ رہے تھے، تمام منظوریاں بزدار صاحب کی مرضی سے ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے

اسلام آباد (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے