وزیراعظم شہبازشریف

جو سازش ہورہی وہ صرف میرے خلاف نہیں بلکہ ملک کیخلاف ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سازش کی جارہی ہے، یہ سازش میرے خلاف نہیں دراصل ملک کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر مجھے گھر بھیجنا چاہتے ہیں تو میں ہزار مرتبہ تیار ہوں، ایوان نے مجھ پر دوسری مرتبہ اعتماد کا اظہار کیا ہے، میں کبھی بھی ایوان کا اعتماد نہیں توڑوں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کر رہا تھا لیکن بدقسمتی سے 2018 میں نواز شریف کو ایک سازش کے ذریعے اقتدار سے الگ کردیا گیا اور ایک ایسی حکومتی کو مسلط کیا گیا جس نے ملک کے بنیادوں کو ہلا دیا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں ایک چیف جسٹس شیخ رشید کے حلقے میں سیاسی ایجنٹ کے طور پر پھرتا رہا، وہی شخص آج کل ہمارے مخالف وکیلوں کو مشورے دے رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2018 میں ہونے والی دھاندلی کی آج تک کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں، یہ واحد الیکشن تھا جس میں شہری حلقوں کے نتائج دیہی حلقوں کے بھی بعد آئے، آر ٹی ایس بیٹھانے میں کس کا ہاتھ تھا سب جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے