امیر حیدر ہوتی

جنات کی مدد سے اقتدار میں آئی پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، امیر حیدد ہوتی

پشاور (پاک صحافت) رہنما اے این پی امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ جنات کی مدد سے ایک پارٹی اقتدار میں آئی تھی جو دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل وزیراعظم بننا نہیں، بےامنی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے  ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ بجلی چوری کا الزام لگانے والے حساب کتاب کرلیں، پھر ہمیں چور کہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کے پی میں بجلی 4 روپے یونٹ بن رہی ہے اور وہی بجلی 40 روپے میں ہمیں واپس ملتی ہے۔ امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ہمیں بجلی 40 روپے میں دینے والے اصلی چور ہیں۔

واضح رہے کہ اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ  یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک ملک میں دو مختلف پیمانے ہوں۔ رہنما اے این پی کا کہنا تھا کہ پختونوں کی سرزمین پر مزید جنگ برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے