سراج الحق

جماعت اسلامی کیجانب سے مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف چوبیس ستمبر بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران اپنا قبلہ درست کریں یا گھر جانے کی تیاری کرلیں۔ جماعت اسلامی آنے والے دنوں میں حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج میں مزیدشدت لائے گی۔ ملکی معیشت جو پہلے ہی کمزور اور لاچار تھی اب مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا مگر الٹا 50 لاکھ کو مزید بے روزگار کردیا۔ مارکیٹ میں روزی کمانے کے ذرائع مخدوش ہوگئے ہیں۔ مزدور، کسان، سرکاری ملازم سب بے حال ہیں۔ کاروباری حضرات کی اکثریت اور خاص کر کے چھوٹا تاجر حالات کا رونا رو رہا ہے۔ یہ سب نااہل حکمرانوں کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے