مرتضی وہاب

جماعت اسلامی کو پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ قبول کرنا چاہیے، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کو پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ قبول کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ  ہم ابھی بھی بغیر عہدے کے کراچی کے لیے کام کر رہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اعتراض داخل کیا لیکن الیکشن کمیشن نے اسے اوور رول کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے میئر اور ڈپٹی میئر کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ قانون میں ترمیم الیکشن شیڈول کے اعلان سے پہلے ہوئی، 15 جون کو ہونے والے انتخابات پر کسی کو اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب، نجمی عالم اور کرم اللّٰہ کے کاغذات منظور ہو گئے۔ پی پی پی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار سلمان عبداللّٰہ اور ارشاد علی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں

کرپشن و ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا، گلزار امام شنبے

(پاک صحافت) ایک سال قبل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم بی آر اے ایس BRAS …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے