مریم نواز

جسے اللہ عزت دینا چاہے تو کوئی نہیں روک سکتا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جسے اللہ عزت دینا چاہے تو کوئی نہیں روک سکتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ گھر میں اسکرین پر نواز شریف کی شان دیکھ رہے ہوں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے،جسے اللہ عزت دینا چاہے تو کوئی نہیں روک سکتا، میں سمجھتی تھی مینار پاکستان بہت بڑی جگہ ہے، یہ جگہ بھی لیگی شیروں کیلیے چھوٹی پڑ گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر 10 فیصد لوگ موجود ہیں باقی سڑکوں پر ہیں، آج مینار پاکستان میں سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان پورے پاکستان سے کارکن موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے