مریم نواز

جسٹس کھوسہ نے عمران خان سے کہا کہ میں نواز شریف کو نکالنے میں مدد کرتا ہوں۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں ایکس وائی زیڈ نہیں کہوں گی بلکہ نام لے کر کہہ رہی ہوں کہ جسٹس کھوسہ نے عمران خان سے کہا کہ میں نواز شریف کو نکالنے میں مدد کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرح ڈھکے چھپے الفاظ استعمال نہیں کروں گی، میں ایکس وائی زیڈ نہیں کہوں گی بلکہ نام لے کر کہتی ہوں کہ نواز شریف کو نکالنے کیلئے جسٹس کھوسہ نے کہا کہ میرے پاس ٹیشن لے کر آؤ، نواز شریف کو نکالنے میں مدد کرتا ہوں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اسی عدالت میں اس سے بڑا مذاق کیا ہو کہ عمران خان کورٹ نمبر ون میں اشتہاری تھا مگر وہ اسی کورٹ نمبر ون میں بیٹھ کر پانامہ کیس کی سماعت سنتا رہا، تالیاں بجاتا رہا، اس نے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر پوری عدالتی کارروائی دیکھی کیا کسی جج نے پوچھا کہ تم تو اشتہاری ہو، یہاں کیا کر رہے ہو، عمران خان وہاں بیٹھ کر عدلیہ اور انصاف کا مذاق اڑاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے