شہبازشریف

جس طرح مریم نواز نے پارٹی سیاسی مہم کو لیڈ کیا ان پر ہم سب کو فخر ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جس طرح مریم نواز نے ن لیگ کی سیاسی مہم کو لیڈ کیا ہے اس پر ہم سب کو فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اور ان کے شوہر کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سن کر صدمہ ہوا کہ بیٹی مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، میری دل کی گہرائیوں سے ان کیلئے دعا ہے کہ وہ جلد سے جلد صحتیاب ہو جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ جس طرح مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاسی مہم کو لیڈ کیا ہے ان پر ہم سب کو فخر ہے۔ وزیراعظم نے آخر میں لکھا جلدی سے ٹھیک ہو جاؤ گڑیا اور صفدر۔ یاد رہے کہ مریم نواز اور ان کے شوہر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے