شیخ نعیم

جنگ ہوئی تو فتح ہماری ہوگی: حزب اللہ

بیروت {پاک صحافت} لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو فتح ہماری ہوگی۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ حزب اللہ ماضی کے مقابلے میں بہت بدل چکی ہے۔ اب جنگ ہوئی تو انشاء اللہ جیت ہماری ہی ہونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمیں بالادستی کے خلاف ڈٹ جانا ہے اور ساتھ ہی لبنان کی خودمختاری کا بھی دفاع کرنا ہے۔ اندرونی معاملات میں ہمارے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ نعیم قاسم کے مطابق ہمارا دشمن کئی محاذوں پر پسپائی پر مجبور ہو چکا ہے۔ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات ایمان کی بنیاد پر ہیں۔

نعیم قاسم نے کہا کہ ملک میں حکومت نہ بنی تو لبنان کے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام نئے اراکین اسمبلی سے متحد ہو کر موجودہ بحران سے نکلنے کی اپیل کی ہے۔ شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ لبنان جماعتی انتشار، دباؤ، کرپشن اور امریکی گھیراؤ کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

قابل ذکر ہے کہ لبنان گزشتہ ایک سال سے سیاسی اور اقتصادی بحران کا شکار ہے۔ گزشتہ برس دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ میں ایک ہولناک دھماکے کے بعد ملک میں مزید مسائل سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں

صیھونی فوج

صیہونی حکومت کی حماس کے ساتھ معاہدے کے بدلے رفح پر حملے سے دستبردار ہونے کی پیشکش

پاک صحافت صیہونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ حکومت حماس کے ساتھ معاہدے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے