مریم نواز

جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہوگئے، اب اچھے دن آنے والے ہیں۔ مریم نواز

چیچہ وطنی (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہوگئے، اب پاکستان مشکلات سے نکل رہا ہے، اب عوام کے لئے خوشحالی اور اچھے دن آنے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیچہ وطنی میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے جارہا تھا، عمران خان کی کرپشن کی کارستانیاں کھلتی ہیں مگر کبھی اس نے جواب نہیں دیا اور نہ ہی کبھی عوام کی عدالت میں صفائی پیش کی۔ مریم نواز نے عمران خان کو منافق شخص قرار دیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ فرح گوگی بشری بی بی کی فرنٹ ویمن ہیں اور بشریٰ بی بی عمران خان کی فرنٹ ویمن تھی، فرح گوگی وہ بچی ہے جو پنجاب لوٹ کر کھا گئی، پنجاب کے بچے غریب ہوگئے بشریٰ بی بی کے بچے راتوں رات ارب پتی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرنے والے ہیں، مہنگائی ہوئی تو ہم گھر میں چھپ کر نہیں بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے