شیری رحمان

جب عوام نے عمران خان کو گھر جانے کا کہہ دیا ہے تو ہم ان کو کہاں سے اسپیس دیں؟ شیری رحمان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سینٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جب عوام نے عمران خان کو گھر جانے کا کہہ دیا ہے تو ہم ان کو کہاں سے اسپیس دیں؟ شیری رحمان کاکہنا ہے کہ ہم عمران خان کو اسپیس نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے کہہ دیا ہے کہ خان صاحب اب گھر چلے جائیں۔ جب عوام نے عمران خان کو گھر جانے کا کہہ دیا ہے تو ہم ان کو کہاں سے اسپیس دیں؟

واضح رہے کہ شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ایمپائر کی انگلی جہاں بھی ہو، ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دینی چاہیے، الیکشن میں بھی تمام جماعتوں کو ایک جیسی لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے