شاہد خاقان عباسی

جب بے ساکھیاں ہٹیں گی تو یہ حکومت ایک دن نہیں چل سکتی۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت تین سال سے بے ساکھیوں کے سہارے چل رہی ہے، جب بے ساکھیاں ہٹیں گی تو حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں نہ اقتدار میں حصہ چاہیے، نہ ہم مفاد ڈھونڈتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا نظام آئین و قانون کے مطابق چلے، ہم ملک میں شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے اندر رہ کر ہر بات ہوسکتی ہے، حکومت عددی اکثریت کی بنیاد پر بل پاس کرتی ہے۔ نئے چیئرمین نیب سے متعلق انہوں نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے سامنے آنیوالے دو ناموں میں سے ایک درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے