پارلیمنٹ

توہین پارلیمنٹ پر 6 ماہ قید اور بھاری جرمانوں کی سزا تجویز

اسلام آباد (پاک صحافت) توہین پارلیمنٹ کا بل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بل میں 6 ماہ قید و بھاری جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی توہین پر کسی بھی حکومتی یا ریاستی عہدیدار کو طلب کیا جا سکے گا، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق رانا قاسم نون کی جانب سے تیار کیا گیا مجوزہ بل کل ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رانا قاسم نون پرائیویٹ ممبر کے طور پر بل ایوان میں پیش کریں گے، مجوزہ بل میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے لئے توہین پارلیمنٹ کا قانون تجویز کیا گیا ہے۔

توہین پارلیمنٹ کا مسودہ پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ میں رائج قوانین کی روشنی تیار کیا گیا ہے، توہین پارلیمنٹ بل میں 6 ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے