عمران خان

توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف 8 کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی گئی اور اب ان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف ایٹ کچہری میں نہیں ہوگی۔ عمران خان کل ایف ایٹ کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 پیش ہوں گے۔

چیف کمشنر نے اختیارات استعمال کر کے کچہری سے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس شفٹ کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورٹ نمبر ایک جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک مرتبہ کیلئے کیس کی سماعت کی جگہ منتقل کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے ایف ایٹ عدالتوں کو سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے