اسحاق ڈار

تمام درخواست گزاروں کو حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ رواں سال تمام درخواست گزاروں کو حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کوٹے سے 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ رواں سال ریگولر اسکیم کے تحت حج کوٹہ 44190 تھا، اس سال حج کے لیے 72869 درخواستیں جمع ہوئیں ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72869 عازمین کو حج پر بھیجا جائے گا۔ اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔ وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ درخواست دینے والے تمام عازمین کو اجازت دینے پر شکر گزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کا 1000 طلبہ کو زراعت کی جدید تربیت کیلئے چین بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سے سرکاری خرچ پر ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے