تحریک انصاف کے رہنما صمام بخاری کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے صمصام بخاری نے کہا ہے کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پُرزور مذمت کرتا ہوں، نہ کبھی تشدد کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا، نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق صمصام بخاری نے کہا ہے کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ادارے ہمارے ہیں اور ہمیں مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، آج تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ دوسری جانب  صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سے ملاقات بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع کا بتانا ہے کہ صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صمصام بخاری چند روز میں پریس کانفرنس میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے