مقبول باقر

جسٹس (ر) مقبول باقر نگراں وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام کی منظوری دیدی جس کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری کی تقریب 16 اگست کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام گورنر سندھ کو بھیجا تھا۔اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے بھی جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ منظوری دے دی۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ان کی اس معاملے پر گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما صبغت اللّٰہ راشدی سے بھی بات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے