عثمان بزدار

تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور  (پاک صحافت)  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے،  انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری حکومت نے ڈھائی برس میں وہ کام کیے، جو سابق حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے،  انہوں نے سابقہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے۔ ہماری حکومت وہ وہ کام ہوئے جو سابقہ حکومتیں برسوں میں نہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی برس میں حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  الزامات کی سیاست کرنے والوں کاکوئی مستقبل نہیں، پروپیگنڈاکرنے والے جان لیں عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سےنہیں ہوتی۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی صورت پاکستان کو کھرا اور مخلص لیڈر ملاہے، ڈھائی برس میں وہ کام کیے جو سابق حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے