مریم نواز

تحریک انصاف پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا ہے، حکومت ہار چکی ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا ہے اور نااہل و نالائق حکومت ہار چکی ہے، اب یہ لوگ اگلے الیکشن میں بھی جیت نہیں پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی گنتی تو 2018 میں بھی پوری نہیں تھی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی حکومت کی گنتی پوری نہیں تھی۔ کیا حکومت چاہتی ہے کہ کوئی مخالفین کو جیل میں ڈال دے؟ آپ نے نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو نیوٹرل نہیں رہنے دیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ گیم از اوور، آپ ہار چکے ہیں، کبھی کہتے ہیں غیر ملکی سازش ہے تو کبھی کہتے ہیں چور اکھٹے ہوئے، مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، لاقانونیت اور گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، حکومت سے 10 لوگ پورے نہیں ہو رہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے