امیرمقام

تبدیلی کیلئے وزراء نہیں بلکہ وزیراعظم بدلنا ہوگا۔ امیرمقام

اسلام آباد (پاک صحافت) امیرمقام نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کے لئے صرف وزراء کو بدلنا کافی نہیں بلکہ وزیراعظم کو بدلنا ہوگا۔ کپتان کو بدلے بغیر ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے صدر امیرمقام نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل اور ملکی تعمیر و ترقی کے لئے موجودہ نااہل وزیراعظم کو بدلنا ضروری ہے۔ صرف وزیر تبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ ملک و قوم کی تباہی کا اصل ذمہ دار وزیراعظم ہے اسے تبدیل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔

امیرمقام کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سیاسی اتحاد نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے۔ ہم سب الگ الگ انتخابی نشانات سے الیکشن لڑیں گے۔ پیپلزپارٹی کو مرکز میں بھی مسلم لیگ ن کا ساتھ دینا چاہیے تھا۔ کچھ بھی ہو مسلم لیگ ن حکومت مخالف تحریک سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے