عظمی بخاری

تبدیلی بھی جارہی ہے اور جعلی کپتان بھی جارہا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ جعلی تبدیلی اور جعلی کپتان دونوں عنقریب گھر جانے والے ہیں۔ عوام و ملک دشمن حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے جلد خاتمہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے بعد میاں چنوں کا واقعہ آپ سے کم از کم تین دن نہ بولنے اور شرم سے ڈوب مرنے کا تقاضہ کرتا تھا۔ تحریک عدم اعتماد بھی آرہی ہے اور لانگ مارچ بھی ہورہا ہے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ جعلی تبدیلی کے حواریوں سے قوم کی لوٹی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی، کسی چینی چور، آٹا چور اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فراڈ اور جھوٹ کے سہارے چلنے والی حکومتی دکان بہت جلد زمین بوس ہونے والی ہے، عمران خان کنٹینر تیار کرلیں شاید پھر یہی انکی آرام گاہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے