شہباز شریف

بہت ہو گیا اب قانون اپنا راستہ لے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پا ک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس لاڈلے کو پاکستان کے ساتھ کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، بہت ہو گیا اب قانون اپنا راستہ لے گا۔ آج آئین کا مقدمہ لیکر ایوان میں پیش ہوا ہوں، عمران خان کے بارے میں فیصلہ کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج مقننہ اور عدلیہ کے اختیارات کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں، ایک لاڈلا عدالت میں پیش نہیں ہوتا، چاہے کتنے بھی نوٹس ملیں، اسے رات کے اندھیرے میں مختلف عدالتوں سے توسیع ملتی ہے، وہ عدلیہ کا مذاق اڑاتا ہے۔ لاڈلا ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر تحکمانہ انداز میں بات کرتا ہے، اس نے آئین و قانون کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس شخص نے خاتون جج کے بارے میں کیا کہا کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ اس لاڈلے کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ پن کی طرف دھکیلا۔ قانون نافذ کرنے والوں پر پیٹرول بم پھینکے جائیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں، اس لاڈلے کو ضمانت پر ضمانتیں ملتی جا رہی ہیں، یہ جنگل کا قانون ہے، یہ 1973ء کے آئین کو دفن کرنے کی سازش ہے، آج عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے، ان کے گھر میں دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے