کیپٹن صفدر

بہت جلد نوازشریف ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے، کیپٹن (ر) صفدر

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ  ملک میں عام انتخابات بہت جلد ہونے والے ہیں اور ان انتخابات کے بعد نوازشریف ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد الیکشن ہوں گے اور نواز شریف وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بہت جلد معاملات کو نئے انتخابات کی جانب لے جارہی ہے اور بہت جلد عام انتخابات کا اعلان ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے خواتین پر لاٹھی چارج کی مذمت  بھی کی۔ دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوازشریف کی واپسی سے باہر نکلیں اور عوامی ایشوز کے حل پر توجہ دیں، چاہے کچھ بھی کر لیں نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے