پولیس

بہادر پولیس اہلکاروں نے ٹانک تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا

ٹانک (پاک صحافت) دہشت گردوں کی جانب سے ٹانک تھانے پر کئے جانے والے حملے کو بہادر پولیس اہلکاروں نے پسپا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امن دشمنوں کا ٹانک میں دہشت گرد حملہ پسپا کردیا گیا، آمنے سامنے 15 منٹ فائرنگ کے بعد دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بھاگ گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹانک میں واقع تھانے پر گذشتہ روز (11 فروری) کو دہشت گردوں نے بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھرپور مقابلہ کیا جس کے باعث دہشت گردوں کے چھکے چھوٹ گئے اور فرار ہونے میں عافیت جانی۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے پولیس کا فائرنگ تبادلہ 15 منٹ جاری رہا، پولیس کے جوانوں نے جوانمردی سے مقابلہ کیا جس کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے