مریم اورنگزیب

بھٹو شہید اور نواز شریف نے دنیا پر ثابت کیا کہ ہمیں نہ خریدا جاسکتا ہے، نہ جھکایا جاسکتا ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے  یوم تکبیر کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ بھٹو شہید نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے اس کی تکمیل کی، انہوں نے  دنیا پر ثابت کیا کہ ہمیں نہ خریدا جاسکتا ہے، نہ جھکایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوہری دھماکوں کی سالگرہ پر قوم ، قیادت اور سائنسدانوں کو مبارک دیتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یوم تکبیر تاریخ کا سنہری اور یادگار دن ہے، پاکستان نے اعلان کیا کہ اسے کوئی غلام نہیں بناسکتا۔ یوم تکبیر اعلان تھا کہ پاکستان آزاد تھا، آزاد ہے اور آزاد رہے گا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے  نوازشریف تک کے قائدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جوہری پروگرام کا تسلسل پاکستان کے اپنے دفاع کے لئے کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا تاریخی ثبوت ہے، جوہری پروگرام کو بنانے، پروان چڑھانے اور اس کا عملی اظہار کرنے والا ہر فرد قوم کا ہیرو ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے