سرفراز بگٹی

بلوچستان عوامی پارٹی کے اہم رہنما پارٹی عہدے سے مستعفی

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جس کی وجہ انہوں نے اپنی نجی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی اے پی کے رہنما سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی مجموعی کارکردگی سے مایوس ہوں، بی اے پی کو جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا وہ مقصد پورا نہیں ہوا۔ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اپنے مقررہ وقت میں بہترین کام اور گورننس کی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے حوالے سے مایوسی برقرار ہے پارٹی نے جس طرح بڑھنا تھا اور جس مقصد کے لئے بنائی گئی تھی ابھی تک اس مقصد سے بہت دور ہے۔ اللہ کرے کسی کو خیال آئے کہ اس جماعت کے قیام کا نیک مقصد ہے اسے سمجھے اور پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے کوئی کام کرے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے