بلوچستان عوامی پارٹی

بلوچستان عوامی پارٹی کا مسلم لیگ ن کیساتھ چلنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر کہدہ بابر نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کے اتحادی تھے، مستقبل میں بھی ساتھ مل کر چلیں گے۔ نوازشریف کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کی واپسی ملک کے لیے خوش آئند ہے، ملک سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھے گا۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور جاتی امرا پہنچے جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اداروں نے نوازشریف کا ساتھ دیا تو نوازشریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونا چاہیے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ بات چیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے