مسلم لیگ ن

بلوچستان سے ن لیگ کے قافلے مینارِ پاکستان کیلئے روانہ

کوئٹہ (پاک صحافت) نوازشریف کے استقبال کیلیے بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے قافلے مینار پاکستان لاہور کیلئے روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گروپوں کی شکل میں کوئٹہ سے لاہور بذریعہ خصوصی ٹرین روانگی کے لیے ریلوے اسٹیشن آمد جاری ہے۔ کارکن 7 بوگیوں پر مشتمل ٹرین میں کوئٹہ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی لاہور روانگی کے لیے خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا گیا ہے، یہ خصوصی ٹرین کارکنوں کو لے کر کل سہ پہر لاہور پہنچے گی۔

کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقوں سے بھی مسلم لیگ (ن) کے قافلے لاہور کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ سبی سے قافلہ سابق وفاقی وزیر میر دوستین ڈومکی کی قیادت میں روانہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے