شرجیل میمن

بلدیاتی انتخابات کے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق سندھ حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے۔ سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق اپنا اختیار استعمال کیا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اس فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز معذرت کرچکی جب کہ الیکشن میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی وفاق کا اختیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے