الیکشن

بلدیاتی انتخابات ری پولنگ کا سلسلہ پُرامن طریقے سے جاری ہے، الیکشن کمشنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ری پولنگ کا سلسلہ پُرامن طریقے سے جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشنز میں تعینات ہے، خیرپور ٹاؤن کمیٹی کوٹ ڈیجی سے متعلق ڈی آر او سے رابطہ کیا، ڈی آر او خیر پور نے واقعے کی تردید کی ہے۔ ڈی آر او خیر پور کے مطابق تمام ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے 15 اضلاع میں مختلف وجوہات کی وجہ سے روکی گئی پولنگ آج جاری ہے۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں 90 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے