بلاول بھٹو

بلاول کا بارش سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بارش کے باعث حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے، متاثرین کی مدد کے لیے اپنی ذمے داری نبھائے، چترال کے علاقوں میں جانی نقصان کی اطلاعات سے صدمہ ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ کے پی حکومت اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے متاثرہ شہریوں کی مدد کریں، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے