بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی چین کے نئے وزیر خارجہ کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کے نئے وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں چین کے نئے وزیر خارجہ کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے بھائی وانگ یی کو بطور چینی وزیر خارجہ تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی ذہین اور تجربہ کار سفارت کار ہیں۔ وانگ یی سے گزشتہ سال دو بار بات چیت کر کے خاص خوشی حاصل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے وانگ یی کی نگرانی میں اسٹریٹجک تعاون پر مبنی ہماری شراکت داری مضبوط تر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے