فیصل کریم کنڈی

بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب غیر ملکی دوروں کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب غیر ملکی دوروں کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے  کہ  پاکستان جلد مشکلات سے نجات حاصل کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کا خزانہ خالی کرنے کے بعد مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، آٹا چور، چینی چور اور زرعی کھاد چور عمران خان کے فرنٹ میں تھے۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں جنگلات جلا کر کرپشن کے ثبوت مٹائے گئے، سلیکٹڈ حکومت ختم ہونے کے بعد الیکٹڈ حکومت وجود میں آئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ  پاکستان جلد مشکلات سے نجات حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

آپ فوج کے گھر میں گھس گئے تو کیا فوج ایکشن لینے کا حق نہیں رکھتی؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آپ فوج کے گھر میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے