بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے کانپیں ٹانگنا، ٹانگیں کانپنے میں فرق بتا دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کانپیں ٹانگنا، ٹانگیں کانپنے میں فرق بتاتے ہوئے کہا کہ کانپیں ٹانگنا، ٹانگیں کانپنے سے اوپر کا درجہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے وزیراعظم صاحب کی ٹانگیں کانپنی شروع ہوگئیں، اور جب ہم اسلام آباد پہنچے تو  ان کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کانپیں ٹانگنا، ٹانگیں کانپنے سے ایک درجہ اوپر ہے۔ ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے وزیراعظم صاحب کی ٹانگیں کانپنی شروع ہوگئی، ہمارا مارچ نکلا تو وزیراعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمت کم کی جو ٹانگیں کانپنے تک کاخوف تھا۔ اور جب ہم اسلام آباد پہنچے تو کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئیں اور اب وہ گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عوام کو سمجھانا چاہوں گا کہ ٹانگیں کانپنے اور کانپیں ٹانگنے میں فرق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کوڈر ہے اور خوف ہے، جب پاگل پن کے قریب آؤ تو ٹانگیں کانپتی نہیں کانپیں ٹانگنا شروع ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے