بلاول بھٹو

برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ برطانیہ نے یہ اقدام 21 اکتوبر کے فیٹف کے فیصلے کے نتیجے میں کیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے