انوار الحق کاکڑ

بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اس معاملے سے متعلق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بِلوں کے معاملے پر کل وزیراعظم ہاؤس میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے بریفنگ لی جائے گی۔ نگراں وزیراعظم نے کہا ہے کہ صارفین کو بجلی کے بِلوں سے متعلق زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  بجلی کے بلوں میں اضافے نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کراچی راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالا اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کر دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کر دیں، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے