رانا ثناءاللہ

باجوہ اور فیض قومی مجرم ہیں، دونوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ باجوہ اور فیض قومی مجرم ہیں، دونوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل ککو دئے گئے انٹرویو میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو قومی مجرم قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید قومی مجرم ہیں، جس طرح سے معیشت کا بھٹہ بیٹھا ہوا ہے اور جس حالت کو پہنچے ہوئے ہیں اس کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ باجوہ اور فیض حمید کو پرویز مشرف کی طرح انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے