ایک ماہ میں 28 دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا، نگراں وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران 28 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اطلاعات فیروز جمال شاہ کا کہنا ہے کہ 1 ماہ میں 100 کے قریب آپریشنز میں 28 دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا۔ نگراں وزیرِ اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری پولیس چوکس ہے، جس نے تمام صورتِ حال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اطلاعات فیروز جمال شاہ نے مزید کہا کہ کون مسلمان ہو گا جو یوں مساجد میں گھس کر حملہ کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 1 ماہ کے دوران تقریباً 100 آپریشنز کیے گئے جن میں 28 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے